مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیارون کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کو سنگین شکست کا سامنا ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج الحدیدہ پر تین بار بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے الزعفران، اللحیہ اور الجراحی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
آپ کا تبصرہ